حیدرآباد۔7۔جنوری(اعتماد نیوز)محبوب نگر بس حادثہ کے مہلوکین کے ورثا کی
جانب سے آج چلو اسمبلی کے نام پر نکالے گئے ریلی کو آج پولیس نے ناکام
بناتے ہوئے احتجاجیوں کو گرفتار کر لیا۔ چنانچہ آج صبح انہوں نے حمایت نگر
کے اے آئی ٹی یو سی دفتر سے اسمبلی کے طرف ریلی نکالنے پر کچھ ہی دیر بعد
پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے عابڈس پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔
پولیس
کے اس کاروائی پر سی پی آئی کے قائدین نے پولیس اسٹیشن کے روبرو دھنا دیا۔
واضح رہے کہ مہلوکین کے ورثا کی جانب سے کل وزیر ٹرانسپورٹ بوتسہ ستیہ
نارائنا نے بات چیت کی۔ چنانچہ اس بات چیت میں بس حادثہ کے مہلوکین کے ورثا
نے فی کس 25لاکھ ایکس گریشیا دینے ‘اور سرکاری ملازمت کی فراہمی کا مطالبہ
کیا۔ جس پر انہوں نے مہلوکین کے ورثا کے ساتھ انصاف کرنے کا تیقن دیا۔